مریم نواز میری لیڈر نہیں ہے: شاہد خاقان عباسی

Image_Source: facebook
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کے استقبال کے لیے بڑا اہم انکشاف کر دیا ان کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کے استقبال کے لیے نہیں جائیں گے ان کا لیڈر صرف ایک ہی ہے جس کا نام نواز شریف ہے لیکن اگر پارٹی کی ڈور مریم نواز کے ہاتھ میں پکڑانی ہے تو ہم جیسے لوگ پھر پارٹی سے الگ ہو جائیں گے اور میں نے نواز شریف کو پہلے ہی بتا دیا ہے کہ میں اگلے الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔
ان ساری باتوں کے بعد نون لیگ میں ہلچل مچ گئی اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ نواز شریف کے استقبال کے لیے سعد رفیق کو لے کر شاہد خاقان عباسی کے گھر جائیں گے اور ان کو منائیں گے کہ وہ بھی نواز شریف کے استقبال کے لیے 21 اکتوبر کو لاہور میں آئے اور مینار پاکستان کے جلسے میں خطاب کریں۔