تازہ ترین:

عمران خان نے مجھے اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔جاوید چوہدری

javed  ch in favour of imran khan
Image_Source: google

جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے فین ہوتے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ ناقدین میں شمار ہوتا تھا لیکن عمران خان نے جیل کی سختیاں برداشت کر کے ان کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 71 سال کی زندگی میں کوئی سختیاں نہیں دیکھی تھی انہوں نے اپنی زندگی عیاش کے ساتھ گزاری تھی اور بہت سے لوگوں کا یہ خیال تھا کہ جب عمران خان جیل میں جائے گا تو وہ ٹوٹ جائے گا۔

جاوید چوہدری  کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کی گرفتاری کی باتیں چل رہی تھی تو سب کا یہی خیال تھا کہ عمران خان جیل میں زیادہ زندگی گزار نہیں سکے گا اور وہ ہفتے بعد ایڑیاں اگر کر معافیاں مانگ کر واپس آجائے گا لیکن سب کچھ اس کے برعکس ہوا جاوید چوہری کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر اسی طرح ایک یا دو سال جیل میں گزار لیتے ہیں تو وہ پاکستان کے ایک مشہور لیڈر کے طور پر سامنے آئیں گے۔

جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان مردانگی کے ساتھ جیل گزار رہا ہے اور اگر وہ ایک یا دو سال یہی طرح جیل گزار لیتے ہیں تو پاکستان میں ان سے بڑا کوئی لیڈر نہیں ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کو توڑا جا چکا ہے ان کے دوست ان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں لیکن وہ ابھی بھی ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے اور جیل میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان واقع ہی مرد ہیں اور اگر وہ اسی طرح جیل گزار لیتے ہیں تو پھر دنیا کی کوئی طاقت بھی ان کو نہیں روک سکے گی۔