پاکستان کی عوام سر پھری ہو چکی ہے جو اب کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ہے:ایاز میر

Image_Source: google
سینیئر صحافی ایاز میر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے اوپر کوئی دباؤ نہیں ہے ان کے سارے اپنے لوگ اس وقت وفاقی وزیر ہیں فواد حسن فواد احد چیمہ یہ سارے نواز شریف کے قریبی ساتھی ہیں اس کے بعد ان کے اپنے الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ہیں ان کے اوپر اس وقت کوئی دباؤ نہیں ہے۔
ایاز میر کا مزید کہنا تھا کہ کہ نواز شریف کے اوپر صرف نفسیاتی سیاسی اور عوام کا دباؤ ہے جو ان کو اس بات پر سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ پاکستان جا کر ان کا کیا بنے گا ورنہ نواز شریف کے لیے سارے راستے کلیئر ہیں ان کو الیکشن میں جتوانے کی تیاریاں بھی مکمل ہو چکی ہیں۔
ایاز میر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو اس وقت کسی نے بھی نہیں روکا ہوا کہ وہ پاکستان ائیں ان کو صرف اور صرف اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں پاکستانی عوام سر پھری ہو چکی ہے اور الیکشن میں ان کا حال خراب نہ ہو جائے۔