بشریٰ بی بی کی دو مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی

Image_Source: google
پیر کو احتساب عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں ضمانت منظور کرلی۔
احتساب عدالت میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
بشریٰ بی بی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ فاضل جج نے بشریٰ بی بی کی 550,000 روپے کے مچلکوں پر 31 اکتوبر تک ضمانت منظور کی۔