تازہ ترین:

افغان مہاجرین کے حوالے سے وزیراعلی کے پی کے نے اہم بیان جاری کر دیا۔

care taker cm kpk said about afghan refuges
Image_Source: facebook

وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کا کہا

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس ماہ کی 31 تاریخ سے قبل رضاکارانہ طور پر اپنے ملکوں کو واپس آجائیں، حکومت ان کی وطن واپسی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرے گی۔

بدھ کو یہاں اس سلسلے میں جاری ایک بیان میں، وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حلقوں کو پہلے ہی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت میں وطن واپسی کے عمل کو آسان بنائیں۔