ایشیا کپ 2023 پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

ایشیا کپ 2023 پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا بابر اعظم پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے پاکستانی ٹیم ایشیا کپ 2023 سے پہلے افغانستان کے خلاف سیریز بھی کھیلے گی جسا میں تین ون ڈے ہوں گے۔ اس کے بعد پاکستان ایشیا کپ کا اغاز کرے گا۔ایشیا کپ کے ابتدائی میچ پاکستان میں اور اس کے بعد ایشیا کپ کے باقی میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم 18 رکنی ممبر پر مشتمل ہوگی جس میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ حارث راؤف لیگ سپنر اسامہ میر شادب خان لیفٹ آرم سپنر محمد نواز فاسٹ بولر اور ال راؤنڈر محمد وسیم جونیئر فہیم اشرف ہوں گے وکٹ کیپر میں پاکستان کے پاس محمد رضوان اور محمد حارث دونوں کو شامل کیا گیا ہے اوپننگ پیئر میں پاکستان کے پاس فخر زمان اور امام الحق ون ڈاؤن میں شان مسعود بابر اعظم (کپتان) سلمان علی آغا سعود شکیل طیب طاہر افتخار احمد اور عبداللّه شفیق بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ایشیا کپ 2023 پاکستان ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے ایشیا کپ 2022 جو کے ٹی ٹونٹی پر مشتمل تھا اس میں پاکستان نے فائنل تک ریسائی حاصل کی تھی لیکن فائنل میں پاکستان سری لنکا سے ہار گیا تھا اس سال ایشیا کپ 2023 پاکستان اور سری لنکا میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگا شروع کے میچز پاکستان میں ہوں گے گروپ میچز اور دیگر میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے ورلڈ کپ 2023 میں اپنی داگ بٹھانے کے لیے پاکستان کو ایشیا کپ 2023 میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا پڑے گا ایشیا کپ میں میچز کھیلنے سے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں بھی مدد ملے گی اس سے پاکستان ٹیم کی تیاری اچھی ہو جائے گی اور ورلڈ کپ میں پرفارمنس دینے اسانی پیدا ہوگی ایشیا کپ سے پہلے پاکستان افغانستان کے خلاف تین ون ڈے کھیلے گا جس کی میزبانی افغانستان کرے گا اور وہ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔