تازہ ترین:

بابر اچھے بلے باز ہیں لیکن اچھے کپتان نہیں: شعیب ملک

shoaib malik remarks about baber azam

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان کے خلاف شکست کا ذمہ دار بابر اعظم کو ٹھہرایا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم، شعیب ملک اور مصباح الحق نے افغانستان سے پاکستان کی شکست پر برہمی کا اظہار کیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ بابر اچھے بلے باز ہیں لیکن اچھے کپتان نہیں۔

سابق کرکٹر معین خان نے بھی شعیب ملک کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بابر نے چار سال تک بڑے ایونٹس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی لیکن ان کی کپتانی میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ کپتان کو وقت کے ساتھ چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ شکست کا ذمہ دار کوئی فرد نہیں بلکہ چیئرمین کرکٹ بورڈ، کوچز، چیف سلیکٹرز، ڈائریکٹرز اور کپتان سمیت ہر کوئی ہے۔