ایشیا کپ 2023 کا آغاز ابتدائی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان سے ملتان سٹیڈیم میں ہوگا

ایشیا کپ 13 میچز پر مشتمل ہوگا ابتدائی میچ پاکستان اور نیپال کا ملتان میں کھیلا جائے گا. ایشیا کپ کے باقی میچز کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے
بنگلادیش بمقابلہ سری لنکا
31اگست 2023
پاکستان بمقابلہ انڈیا
2 ستمبر 2023
بنگلادیش بمقابلہ افغانستان
3 ستمبر 2023
انڈیا بمقابلہ نیپال
4 ستمبر 2023
افغانستان بمقابلہ سری لنکا
5 ستمبر 2023
اس کے بعد ٹاپ فور ٹیم کا سپر فور مقابلے کھیلے جائیں گے یہ مقابلے 6 ستمبر سے 15 ستمبر تک جاری رہیں گے فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ 2023 کا فائنل ار پرما دیسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا یاد رہے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن انڈیا نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے پاکستان نے بعد میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی میچز پاکستان میں اور باقی سری لنکا میں کروانے پر رضا مندی ظاہر کی جس کے بعد ایشیا کپ کا شیڈول تبدیل کرنا پڑا ابتدائی چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے باقی تمام میچز سری لنکا کے مختلف سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے_
نیپال کی ٹیم نے اس دفعہ ایشیا کپ میں کوالیفائی کیا ہے نیپال کا یہ ایشیا کپ میں پہلا میچ پاکستان کے خلاف ہوگا یاد رہے ایشیا کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیپال نے محنت کر کے ایشیا کپ 2023 میں اپنی جگہ بنائی تھی نیپال کا میچ ہے پاکستان کے ساتھ ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا نیپال کی ٹیم ایشیا کپ کے 10 دن پہلے پاکستان پہنچ جائے گی اور اپنی پریکٹس کا اغاز کر دے گی جس کے لیے نیپال کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے کہ ان کو 10 دن پہلے انے کی اجازت دی جائے تاکہ ان کی ٹیم پاکستان آکر پاکستانی کنڈیشن کو اچھی طرح سمجھ سکے اور اچھا کھیل پیش کر سکیں.