ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کا اعلان کر دیا گیا

پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 10 ستمبر سے قائد اعظم ٹرافی کے ساتھ شروع کیا جائے گا جبکہ 15 ستمبر سے پریزیڈنٹ ٹرافی شروع ہوگی جس میں ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اعلان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ٹاپ 2 ٹیمیں فائنل کھیلیں گی یہ دونوں ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے اور پوائنٹ ٹیبل کی دو بہترین ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔
آپ کو ساتھ ساتھ یہ بھی بتاتے جائیں کہ وزیراعظم پاکستان نے کرکٹ بورڈ کا 2014 کا آئین بحال کر دیا ہے اور قائد اعظم ٹرافی اور حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو چار روزہ ٹورنامنٹ کے لیے 18 رینجل ٹیموں کا انتخاب 19-2018 کے سیزن میں ٹیموں کی پوزیشنز کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے جہاں سے ڈومیسٹک ڈھانچے کا دوبارہ آغاز ہوگا۔
دونوں ٹورنامنٹ ایک ساتھ شروع کیے جائیں گے یہ ٹورنامنٹ ایبٹ آباد، لاہور ملتان اور راولپنڈی قائد اعظم ٹرافی کے میچوں کی میزبانی کریں گے۔ جبکہ ملتان فیصل آباد اور اسلام آباد میں گریٹ ٹو حنیف محمد ٹرافی کے میچز کھیلے جائیں گے۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ پاکستان میں ایشیا کپ ابھی شروع ہونے والا ہے جس میں بہت بہت ہی تگڑے میچ ہوں گے۔ افغانستان اور پاکستان، بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں کے ساتھ میچ بہت تگڑے ہوں گے۔ حال ہی میں پاکستان نے افغانستان کو عبرت ناک شکست دے کے تینوں او ڈی آئی ہرا دیے ہیں۔ اور او ڈی آئی کی نمبر ایک ٹیم بن گئی ہے۔اس لیے میچز بہت ہی خطرناک ہوں گے اور دیکھنے کے حامل ہوں گے۔ پاکستانی عوام سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد آن لائن ٹکٹس بک کروا لیں تاکہ گراؤنڈز میں رش زیادہ سے زیادہ ہو اور کھیلنے اور دیکھنے والوں دونوں کا مزہ دوبالا ہو جائے۔کیونکہ اگر گراؤنڈز میں رش زیادہ ہوگا تب ہی ایشیا کپ کا مزہ دوبالا ہوگا۔