تازہ ترین:

تاریخ میں پہلی بار انڈیا کی شرٹ پر پاکستان کا نام لکھا ہوگا

ASIA CUP 2023

ایشیا کپ 2023 جو کہ پاکستان میں شیڈول تھا جسے بعد میں انڈیا کے کہنے پر انڈیا کے میچز اور آخری گروپ میچز کو سری لنکا میں شیڈول کر دیا گیا لیکن میزبانی ابھی بھی پاکستان کے پاس ہے اس وجہ سے ہر ٹیم کی شرٹ پہ لوگو میں ایشیا کپ 2023 کے نیچے پاکستان کا نام آئے گا کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ انڈیا کی شرٹ پہ لوگو کے نیچے پاکستان کا نام آیا ہو۔

ایشیا کپ 2023 جو کہ 30 اگست سے پاکستان میں شروع ہوگا اس کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا یہ کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا ابتدائی کے میچز پاکستان میں اور بقیہ میچز سری لنکا میں ہوں گے پاکستان ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کرے گا۔

ایشیا کپ میں چھ ٹیم میں مد مقابل ہوں گی جن میں ایک کوالیفائر ٹیم نیپال بھی شامل ہے پاکستان اپنا پہلا میچ نیپال کے ساتھ 30 اگست کو کھیلے گا ریشیا کپ 2023 میں پاکستان بھارت بنگلہ دیش افغانیستان سری لنکا اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایشیا کپ 2023 میں ایک حیران کن بات یہ ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ انڈیا کی لوگو والی شرٹ میں وینیو پہ پاکستان کا نام لکھا ائے گا کیونکہ ائی سی سی کے مطابق جو ملک جس بھی کپ کی میزبانی کرتا ہے اس کا نام ہر ٹیم کی شرٹ پر موجود ہونا لازمی ہے اس وجہ سے تاریخ میں پہلی دفعہ یہ ہو رہا ہے کہ انڈیا کی شرٹ پر پاکستان کا نام آرہا ہے۔

ایشیا کپ 2023 کے بعد دنیا کرکٹ کا بڑا ٹورنامنٹ ورلڈ کپ بھی شروع ہو جائے گا اس میں انڈیا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا اور پاکستانی ٹیم انڈیا جا کر ورلڈ کپ کے میچز کھیلے گی۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔