پاکستان انگلینڈ میچ بابر اعظم نے اہم انکشاف کر دیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس نیٹ رن ریٹ کا منصوبہ ہے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے منصوبہ بنایا ہے کہ پہلے 10 اوورز کیسے کھیلے جائیں اور اس کے بعد کیا کریں۔ اگر فخر زمان 20-30 اوورز تک کھیلتے ہیں تو ہم وہ حاصل کرسکتے ہیں جس کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران افتخار احمد اور محمد رضوان کا کردار بھی اہم ہوگا۔
بابر اعظم نے سابق کرکٹرز کو کرارا جواب دیا جنہوں نے میگا ایونٹ میں ان کی کارکردگی اور کپتانی دونوں پر تنقید کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ میں گزشتہ تین سالوں سے پرفارم کر رہا تھا اور ٹیم کی قیادت بھی کر رہا تھا۔ ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہے۔ جو لوگ مجھے مشورہ دینا چاہتے ہیں وہ میرے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔