فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان کا مقابلہ 16 نومبر کو سعودی عرب سے ہوگا

سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن (SAFF) نے اعلان کیا ہے کہ سعودی قومی فٹ بال ٹیم 2026 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں 16 نومبر کو پاکستان کی قومی ٹیم سے ٹکرائے گی۔
یہ میچ مشرقی صوبے میں الاحساء میں الفتح کلب کے پرنس عبداللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یہ گرین فالکنز کا 2026 ورلڈ کپ اور 2027 ایشین کپ کے لیے ایشیائی کوالیفائر سفر میں پہلا میچ ہے۔
سعودی ٹیم اس راؤنڈ کے دوران اردن اور تاجکستان کے خلاف بھی کھیلے گی، نومبر 2023 سے جون 2024 کے درمیان مختلف ہوم اور اوے میچز شیڈول ہیں۔