واٹس ایپ چیٹ لیک بابر اعظم نے قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم صحافیوں کو اپنے واٹس ایپ پیغامات لیک ہونے پر قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
بابر اعظم گزشتہ روز چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ وہاں جانے سے پہلے بابر نے واٹس ایپ پیغامات لیک ہونے کے معاملے پر قانونی مشورہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔