بابراعظم کا میچ دیکھنا اچھا لگتا ہے،یہ دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے:ویرات کوہلی

نئی دہلی:بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بابراعظم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم تمام فارمیٹ کے بیسٹ کھلاڑی ہیں انہوں نے یہ جمعلات ان کی تعریف کرتے ہوئے کہے۔
بھارت کے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ بابراعظم سے میری پہلی ملاقات 2019 کے ورلڈ کپ میں ہوئی تھی جبکہ عماد وسیم سے میرا پہلے سے ہی رابطہ تھا اور عماد وسیم نے ہی مجھے بتایا کہ بابراعظم مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔
ویرات کوہلی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری ملاقات ہوئی تو ہم نے کرکٹ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔
مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے انہوں نے اپنی پرفارمنس برقرار رکھی ہوئی ہے اور میں جب بھی بابراعظم کا کوئی بھی میچ دیکھتا ہوں تو مجھے اس کا میچ دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ویرات کوہلی بھارت کے ایک نمایاں بلے باز ہیں جو اپنے بلے سے مہارت دکھاتے ہیں۔اس وقت ان کے انسٹاگرام پر ڈھائی سو ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور پوری دنیا میں اپنا ایک نام رکھتے ہیں۔ وہ انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے کروڈوں روپے لیتے ہیں لیکن انہوں نے اپنے دل کی بات کہی اور کہا کہ وہ بابراعظم کا میچ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ وہ خود ایک بہت بڑے بلے باز ہیں لیکن ان کا بابراعظم کے لیے تعریف کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بابراعظم کچھ شورٹس ایسی کھیلتے ہیں جو دل کو چھو جاتی ہیں۔بابر اعظم اس وقت پاکستان کے نمبر ایک بیٹسمین ہے اور و یرات کوہلی بھارت میں نمبر ایک بیٹسمین ہیں دونوں ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔ اور ایک دوسرے کی بیٹنگ کو دیکھتے ہیں تاکہ دونوں ایک دوسرے کی بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے نیا تجربہ حاصل کر سکیں اور ایک دوسرے کی قابلیت کو دیکھ سکیں تاکہ آئندہ ہونے والے میچوں میں ایک دوسرے کو ویسی گندے کرا سکیں جس میں وہ تھوڑے کمزور ہوں۔