شبمن گل اوڈی کرکٹ میں نمبر 1 اور بابر اعظم دوسرے نمبر پر برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں، ہندوستان کے اوپنر شبمن گل 826 پوائنٹس کے ساتھ بیٹنگ میں سرفہرست ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
بھارت کے ویرات کوہلی اور روہت شرما بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج ٹاپ پوزیشن کے دعویدار ہیں۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ون ڈے بولرز میں 9ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستانی آل راؤنڈرز میں سے کوئی بھی ٹاپ 10 رینکنگ میں جگہ نہیں بنا سکا۔