پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے عماد وسیم اور عامر کے حوالے سے اہم بات کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر سابق بلے باز محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر فاسٹ بولرز محمد عامر اور عماد وسیم کو فون کیا لیکن دونوں نے دوبارہ پاکستان کے لیے کھیلنے سے انکار کردیا۔
حفیظ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی پہلی ترجیح ملک کے لیے دستیابی ہے، عماد وسیم اور محمد عامر سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن وہ دستیاب نہیں ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ عماد وسیم نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے تھے، اس لیے حفیظ نے انھیں بلایا اور کہا، 'آپ ہمارے پلان میں ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کریں۔ انہوں نے وقت لیا اور دو دن بعد جواب دیا کہ وہ نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے دستیاب نہیں ہیں، جب کہ اس پیغام کے دو دن بعد انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔