آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیزنے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دے دی۔

Image_Source: google
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کے دورہ کینبرا کے دوران 5 دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں مدعو کیا ہے۔
کپتان شان مسعود کی قیادت میں 18 رکنی دستہ ایونٹ میں شرکت کرے گا۔ مزید برآں، کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو دعوت نامہ دیا ہے، جن کی 26 دسمبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت متوقع ہے۔
اشرف آسٹریلیا میں اپنے قیام کے دوران سی اے ممبران سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان اس دورے کے دوران آسٹریلیائی پی ایم الیون کے خلاف چار روزہ فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلے گا۔