انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا اس ورلڈ کپ میں چار گروپ بنائے گئے ہیں.
گروپ اے میں انڈیا بنگلہ دیش ائرلینڈ یو ایس اے شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ ساؤتھ افریقہ ویسٹ انڈیز اور سکوٹ لینڈ شامل ہیں۔
اسٹریلیا سری لنکا زمبابوے اور نببیا کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ پاکستان افغانستان نیوزی لینڈ اور نیپال گروپ ڈی میں شامل ہیں۔
پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 20 جنوری کو کھیلے گا دوسرا میچ نیپال کے خلاف 24 اور تیسرا نیوزی لینڈ کے خلاف 27 کو کھیلے گا۔
یہ ورلڈ کپ اس سے پہلے سری لنکا میں ہونا تھا لیکن اس کو اب ساؤتھ افریقہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔