بابر اعظم کو بڑا اعزاز مل گیا۔

پاکستان 29 سالہ بیٹسمین بابر اعظم کو ٹیم اور انتظامیہ نے اعزاز دے کر منایا۔
پی سی بی کی جانب سے اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کپتان شان مسعود کو بابر کو نیک تمنائیں اور مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شان نے خوشی سے اپنے پیشرو کو اپنے کیریئر کے اس تاریخی لمحے کے لیے ایک خصوصی سووینئر کیپ حوالے کی۔
بابر کے جانشین شان نے ان کی تعریف کی اور بطور کپتان ان کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا: "آپ نے ثابت کیا کہ پاکستان کے بلے باز عالمی معیار کے ہیں۔"
شان نے بابر کو سو سے زائد ٹیسٹ میچوں میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Celebrating @babarazam258's feat 🌟
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2023
Special souvenir and cap presented to the top player on his 50th Test appearance by Pakistan captain @shani_official 🧢🤝#AUSvPAK pic.twitter.com/5fvE5CyMsv