ایشیا کپ 2023 پاکستان انڈیا کے میچ کی تمام ٹکٹ فروخت ہو گئی

ایشیا کپ 2023 میں ہونے والے دو ستمبر کے میچ میں پاکستان اور انڈیا کے میچ کی تمام ٹکٹ فروخت ہو گئی 87 ہزار والی وی آئی پی ٹکٹس بھی تمام فروخت ہو چکی ہیں اور اس کے بعد 37 ہزار والی ٹکٹ بھی فروخت ہو چکی ہیں صرف جنرل انکلوژر کی ٹکٹ جو کہ ساتھ ہزار روپے کی ہے وہ بھی چند ٹکٹس باقی رہ گئی ہیں ایشیا کپ 2023 میں پاکستان انڈیا کا میچ دو ستمبر کو ہوگا میڈیا رپورٹ کے مطابق اس میچ کی تمام ٹکٹس اس وقت فروخت ہو چکی ہیں اور اب بلیک میں مل رہی ہیں۔
اس سے پہلے جب پی سی بی نے ٹکٹ فروخت کا اعلان کیا تھا تو سب سے کم قیمت کی ٹکٹ 1500 روپے مقرر کی گئی تھی لیکن انڈیا نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا اور ایشیا کپ کا میچ ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں کروایا گیا جس کی وجہ سے ٹکٹ اتنی مہنگی ہو چکی ہیں اور یہ مہنگی ٹکٹس بھی عوام نے خرید لی ہیں_
اے سی سی مینز ایشیا کپ 2023 کے پاکستان لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت 12 اگست بروز ہفتہ سے شروع ہوگی۔ جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، جو ایونٹ کی میزبانی کرے گا، نے کہا کہ ٹکٹ pcb.bookme.pk پر دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی نے کہا کہ ٹکٹوں کی قیمتیں 15 سال بعد پاکستان میں ایشیا کپ کی واپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کی گئی ہیں تاکہ شائقین پاکستان اور ایشین کرکٹ اسٹارز کو ایکشن میں قریب سے دیکھ سکیں۔ پہلے مرحلے میں ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں وی آئی پی اور پریمیم انکلوژرز کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ 76ویں یوم آزادی پر فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ “یہ اعلانات پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے کیے جائیں گے۔ "سری لنکا کے لیگ ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان وقت پر کیا جائے گا۔