پاکستان ٹیم کا سڈنی ٹیسٹ کے حوالے سے اعلان کر دیا گیا ہے

سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان
کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹیم مینجمنٹ نے منگل کو آسٹریلیا کے ساتھ سڈنی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اوپنر صائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
سڈنی ٹیسٹ کے لیے کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔