پاکستان نیوزی لینڈ میچ پاکستان کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کی حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں عباس آفریدی اور اسامہ میر اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے جبکہ اعظم خان بطور وکٹ کیپر پاکستان کی فائنل الیون میں شامل ہوں گے۔
محمد رضوان اور سعید ایوب اوپننگ کریں گے جبکہ بابر ون ڈاؤن، فخر زمان چوتھے، افتخار احمد پانچویں اور اعظم خان چھٹی پوزیشن پر کھیلیں گے۔
عامر جمال ساتویں اور اسامہ میر آٹھویں نمبر پر آئیں گے جبکہ عباس آفریدی اور حارث رؤف بھی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔
پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں اچھا کھیل رہا ہے، بڑے ایونٹس میں بھی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ان واقعات میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلنا آسان نہیں، چھوٹی چھوٹی غلطیاں کر رہے تھے اور کوشش کریں گے کہ غلطیاں نہ ہوں۔
شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں نے واپسی کی اور کچھ نئے کھلاڑی بھی ہیں۔ ہم کوشش کریں گے کہ ہر کوئی کھیل کھیلے۔