پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم کے حوالے سے ہیں اہم انکشاف ہو گیا

پاکستانی اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کو کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں گرائن انجری کے باوجود کھیلنے کی تاکید کی گئی۔
بابر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی چوٹ زیادہ سنگین نہیں تھی۔ چونکہ پاکستان پہلے ہی سیریز ہار چکا تھا، اس لیے وہ آرام کرنا چاہتا تھا اور کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دینا چاہتا تھا۔ لیکن ٹیم انتظامیہ کے اصرار کے بعد وہ میچ کھیلے۔