پاکستان سپر لیگ کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (PSL) 9 کے ٹکٹوں کی فروخت منگل (6 فروری) کو ہوگی۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شائقین pcb.tcs.com.pk پر اپنے ٹکٹوں کی آن لائن پری بکنگ بھی کر سکیں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے تمام میچز کے لیے فزیکل ٹکٹ لازمی قرار دے دیے گئے ہیں۔ ای ٹکٹس (خود پرنٹ شدہ یا ڈیجیٹل کاپیاں) پورے ٹورنامنٹ میں چار مقامات پر داخلے کے لیے قبول نہیں کی جائیں گی۔
فزیکل ٹکٹ 12 فروری کے بعد سے نامزد ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز پر فروخت ہوں گے۔ آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں TCS کے نامزد کردہ پک اپ مراکز سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں یا TCS کے ذریعے گھر پر پہنچائی جا سکتی ہیں۔