تازہ ترین:

بھارت کا ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان،بڑے کھلاڑی کی واپسی

asia cup 2023,india cricket team announcement,
Image_Source: facebook

پاکستان کی میزبانی میں شروع ہونے والا ایشیا کپ بھارت نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا بھارت نے اپنی ٹیم کا اعلان سوشل میڈیا پہ کیا۔
بھارت نے ایشیا کپ کے لیے اپنے بڑے بڑے کھلاڑی واپس ٹیم میں بلا لیے۔ بھارتی کپتان جوکہ ٹیم کی قیادت کریں گے ان کا نام روہت شرما ہے جبکہ جونسے دوسرے کھلاڑی ہیں ان کے نام شیریاس ائیر، سوریا کمار یادیو، کوہلی، اشن کشن،ہاردک پانڈیا جو کہ نائب کپتان بھی ہیں محمد سراج اور پراسید کرشنا شامل ہیں۔
آپ کو ساتھ ساتھ بتاتے چلیں کہ پاکستان اور بھارت کا میچ دو ستمبر کو ہوگا۔

دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھی بہت مضبوط ہے بھارت نے بھی اپنی مضبوط ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ دونوں کا میچ جو دو ستمبر کو ہوگا وہ بہت زیادہ دلچسپ ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت کے اینکر بھی وکرانت گپتا نے بھی یہ کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہر صورت کور کریں گے۔ وہ بے شک پاکستان میں ہی کیوں نہ ہو انہوں نے کہا کہ ان کا یہ پیشہ ہے کہ میچ جدہر بھی ہو ادھر کور کریں گے۔تو انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں آنے کی بھی خواہش ظاہر کر دی ہے.

یہ مقابلہ بہت ہی دلچسپی کا حامل ہے کیونکہ پچھلے ورلڈ کپ میں بھارت کو پاکستان نے بہت عبرتناک شکست دی تھی۔ جس کے بعد سب کی نگاھیں اس میچ پر ہیں کہ اس میچ میں کیا بنے گا اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ان دونوں میں سے کون سی ٹیم زیادہ اچھا کھیل کر اپنی جیت کو برقرار رکھتی ہے اور دوسری ٹیم کو مزہ چکھاتی ہے۔

آپ کو ایک بار پھر بتاتے چلیں کہ یہ مقابلہ دو ستمبر کو ہوگا اور آپ لوگ بھی دیکھنا مت بھولیے گا کیونکہ یہ مقابلہ بہت ہی شاندار ہونے والا ہے۔