جنوبی افریقہ کی و یمنز ٹیم کا دورہ پاکستان، وی وی آئی پی پروٹوکول دینے کا فیصلہ

جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے جا رہی ہے اور ان کو صدر پاکستان کے جیسا پروٹوکول دینے نے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کی ٹیم 27 اگست کو کراچی پاکستان پہنچے گی۔ ان کا یہ دورہ 20 دنوں پر منعقد ہے اور جنوبی افریقہ کی ٹیم 15 ستمبر کو اپنے وطن واپس چلی جائے گی۔ اس مہمان ٹیم کو سکیورٹی کے لیے ویسا ہی پروٹوکول دیا جائے گا جیسا صدر پاکستان کو دیا جاتا ہے تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
ذرائع کے مطابق ان کو پروٹو کول ان کی رہائش گاہ، سڑکوں پر اور جہاں تک نظر جائے گی وہاں تک ان کے راستے کلیئر کیے جائیں گے اور عوام کے لیے متبادل روٹ لگائے جائیں گے تاکہ جب جنوبی افریقہ کی ٹیم گراؤنڈ کی طرف روانہ ہو تو ان کے راستے میں کوئی بھی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
ساتھ ساتھ بتاتے جائیں کہ آمدو رفت کے روٹ پہ بمب ڈسپوزلز کو بھی لگایا جاتا ہے اور عمارتوں پر سنائیپرز بھی کھڑے کیے جاتے ہیں تاکہ ناخوشگوار واقعے پر یہ لوگ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے سکیں۔ ایک اور ذرائع کے مطابق ان کی حفاظت کے لیے سندھ پولیس کے کمانڈوز رینجر کی نفری، پولیس اور ایس ایس جی کمانڈوز تعیینات کیے جائیں گے۔ تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ یکم کو، دوسرا میچ تین تاریخ کو اور تیسرا میچ پانچ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔جو کہ شام کو ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔ دونوں ٹیمز کے دوران ون ڈے میچ بھی کھیلے جائیں گے جو کہ 8، 11 اور 14 ستمبر کو ہوں گے۔ اور یہ میچ دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوا کریں گے۔یہ میچ دیکھنے کا بہت مزہ آئے گا اپ لوگ بھی میچ دیکھ کے لطف اندوز ہوں۔