بھارت کو ایشیا کپ سے پہلے بڑا دھچکا

ابھی ایشیا کپ شروع نہیں ہوا اور بھارتی ٹیم کو ایک بہت بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول جو کہ بھارتی ٹیم کے نمبر ایک بیٹر ہیں وہ ایشیا کپ کے پہلے دو میچوں میں میچز سے باہر ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کے ال راہول بھی کنڈیشنگ کیمپ میں موجود ہیں اور وہ اپنی فٹنس ثابت نہیں کر سکے جس کی وجہ سے انہیں پہلے دو میچوں میں باہر رکھا جائے گا ٹیم سے۔ لیکن کے ایل راہول ٹیم کے ساتھ سری لنکا ضرور جائیں گے۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ ایشیا کپ کا پہلا میچ کل کو پاکستان میں کھیلا جائے گا اور بھارت اور پاکستان کا میچ دو ستمبر کو شیڈیول ہے۔ جو کہ سری لنکا میں کھیلا جائے گا دونوں کی ٹیمیں بہت زیادہ مضبوط ہیں۔ دیکھنا ہوگا کہ کس کا پلڑا بھاری رہتا ہے کیونکہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم دونوں ہی نمبر ون بیٹر ہیں اب یہ دیکھنا ہوگا کہ پاکستان کی بولنگ اپنا جادو دکھاتی ہے یا بھارت کی بیٹنگ اپنا جادو دکھاتی ہے۔
آپ کو اس کے ساتھ ساتھ بتاتے چلیں کہ پاکستان نے ابھی افغانستان ٹور میں جو کہ سری لنکا میں ہوا تھا وہاں پہ افغانستان کو کلین سویپ کیا۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا کے گراؤنڈز میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو گیا ہے۔ اس لیے یہ بات ان کے حق میں جاتی ہے کہ یہ وہاں پر اچھا پرفارم کر سکتے ہیں کیونکہ وہاں پر حارث راؤف، شاہین اور سپنرز نے بہت اچھی بولنگ کی تھی اور افغانستان کے سورماؤں کو پیچ پر ٹکنیں نہیں دیا اور اگر دوسری طرف بیٹنگ کی بات کی جائے تو پاکستان کے پاس افتخار احمد، بابراعظم، رضوان،شداب جیسے خطرناک بیٹرز موجود ہیں جو کہ اگر سری لنکا کی پیچز پر چل گئے تو بھارت کو پاکستان کو روکنا بہت مشکل ہوگا پھر یہ رنز کے پہاڑ کھڑے کر دیں گے۔