ایشیا کپ 2023 کی ابتدائی میچ میں پاکستان نے نیپال کو عبرت ناک شکست دے دی۔

ایشیا کپ 2023 ابتدائی میچ میں پاکستان نے نیپال کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ایشیا کپ 2023 کا ابتدائی میچ پاکستان کے شہر ملتان میں ہوا افتتائی میچ کا اغاز رنگا رنگ تقریب سے ہوا اور پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے بیٹنگ کا اغاز کیا فخر زمان اور امام الحق سکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور جلد ہی اؤٹ ہو کر پویلین کی طرف چلے گئے اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے سکول میں اضافہ کرتے ہوئے ٹیم کو 115 سکور تک پہنچا دیا جس کے بعد رضوان ڈن اوٹ ہو گئے اور اس کے بعد سلمان علی اگاہ بھی کوئی سکور میں خاطرخواہ اضافہ نہ کر سکے اور وہ بھی محض 5 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئے اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد نے سینچری سکور کر کے پاکستان کے سکور کو 342 رنز تک پہنچا دیا۔
پاکستان کی طرف سے بابرعظم نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور محمد افتخار نے 67 بالوں پر سینچری جڑ دی جو کہ ایشیا کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچریوں میں شمار ہونے لگی۔
نیپال کی ٹیم نے کوئی خاطر خواہ کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا اور اس کی ٹیم محض 104 رنز پر ڈیر ہوگی پاکستان کی طرف سے شاہین افریدی نے دو وکٹیں لیسیم شاہ نے ایک وکٹ حارس راؤف نے بھی دو وکٹیں لی اور شادب خان نے چار وکٹیں لی اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی اؤٹ کیا اور پاکستان نے نیپال کو 237 رنز سے شکست دے دی پاکستان کی طرف سے مین اف دی میچ کا ایوارڈ بابراعظم کو شاندار سینچری بنانے پر دیا گیا۔
ایشیا کپ کے اگلے میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا اج لاہور میں مد مقابل ہوں گے یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا۔