تازہ ترین:

پاک بھارت میچ بغیر نتیجے کے ختم ہو گیا۔

pak vs ind rain india pkistan canada
Image_Source: facebook

پاک بھارت میچ بغیر نتیجے کے ختم ہو گیا انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد محض پانچ اوورز بعد بارش آگئی جس کی وجہ سے میچ کو آدھا گھنٹہ روکنا پڑا اس کے بعد انڈیا نے دوبارہ اپنی بیٹنگ شروع کی۔

انڈیا نے اپنی دوبارہ بیٹنگ شروع کی روہت شرما شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے اور وہ کلین بولڈ ہو گئے جس کے بعد ورات کوہلی بیٹنگ پر آئے اور وہ بھی سکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکیں اور وہ بھی ان سائیڈ ایج کے بعد آؤٹ ہو گئے ان کو بھی شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔

انڈیا کی طرف سے 70 سکور پر انڈیا کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے جس کے بعد انڈیا کی ٹیم کافی پریشر میں آگئی ایشان کشن اور ہاردیک پانڈیا نے سکور کو بڑھاتے ہوئے 120 رنز کی پارٹنرشپ کی اور سکور کو 220 رنز تک لے گئے۔

220 رنز پر انڈیا کے ایشان کشن ہارث روف کا شکار ہو گئے جس کے بعد انڈیا 266 رنز پر ال ٹیم آؤٹ ہو گئی انڈیا کی طرف سے ہاردک پانڈیا اور ایشان کشان نمایاں رنز بنا سکے باقی پوری ٹیم میں سے کوئی بھی سکور میں خاطرخواہ اضافہ نہ کر سکا۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ افریدی نے چار کھلاڑی اؤٹ کیے نسیم شاہ اور حارث راؤف نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستان کو 267 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے بعد دوسری اننگز کے اغاز میں ہی بارش شروع ہو گئی اور تیز بارش کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ بھی کافی گیلی ہوگی جس کے بعد پہلے اوورز کو کم کیا گیا لیکن بعد میں جب بارش تھم نہ سکی تو امپائرز نے ریفری کی مدد سے یہ فیصلہ کیا کہ میچ کو ختم کر دیا جائے اور دونوں ٹیم کو ایک ایک پوائنٹس دے دیے جائیں جس کے بعد پاکستان اور انڈیا کو ایک ایک پوائنٹس مل گئے اور پاکستان سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گیا۔