تازہ ترین:

ایشیا کپ 2023 بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دے دی۔

bang vs afg
Image_Source: facebook

ایشیا کپ 2023 گروپ میچز میں قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دے دیے اور سپر فور کے مرحلے کے لیے جگہ بنانے میں تقریبا کامیاب ہو گئی بنگلہ دیش کی طرف سے نجم الحسن اور مہدی نے سینچری سکور کی۔

قزافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا بنگلہ دیش کی طرف سے اوپنر کوئی خاطر خواہ سکور میں اضافہ نہ کر سکے اس کے بعد نجم الحسن اور مہدی نے سینچری سکور کر کے بنگلہ دیش کو مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا جس کے بعد بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیتنے کے لیے 334 رنز کا ہدف دے دیا۔

افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اوپنر بھی کوئی خاطر خواہ سکور میں اضافہ نہ کر سکے اور محض ایک سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد افغانستان پر کافی پریشر آگیا اور افغانستان کی پوری ٹیم 246 رنز پر ڈھیر ہوگی جس کے بعد بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رن سے ہرا کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں خود کو بہترین ٹیم بنا لیا ہے بنگلہ دیش کے لیے اب اسانی ہوگی کہ وہ سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائیں۔

مہندی حسن معراج کو بہترین سکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا مہندی حسن معراج نے 114 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور 41 سکور دے کر ایک کھلاڑی بھی آؤٹ کیا۔

ایشیا کپ 2023 کا اگلا میچ آج انڈیا اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا انڈیا کو سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے نیپال کو ہرانا ہوگا یہ میچ دونوں ٹیم کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اس میچ کو ناک آؤٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔

ایشیا کپ 2023 کے گروپ میچز کا اختتام کل بروز منگل کو ہو جائے گا جس میں سری لنکا اور افغانستان اپنے گروپ میچز کے آخری میچ کھیلیں گی۔