تازہ ترین:

ایشیا کپ 2023 سپر فور مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا۔

asia cup super 4 pakistan india bangladesh srilanka
Image_Source: google

ایشیا کپ 2023 سپر فور مرحلے کا اغاز آج سے ہوگا سپر فور مر حلے کے لیے چار ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا ہے ان چار ٹیموں میں پاکستان انڈیا  سری لنکا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ آج بنگلہ دیش کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا کل ہونے والے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین سکور سے ہرا دیا تھا جس کے بعد  افغانستان ایشیا کپ کے راؤنڈ سے باہر ہو گیا پاکستان اور بنگلہ دیش کا آج میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے پاکستان نے اپنی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کل کر دیا تھا جس میں کپتان بابر اعظم اوپنر امام الحق اور فخر زمان وکٹ کیپر محمد رضوان اور یہ لیگ سپنر شداب خان اور فاسٹ بولرز میں فہیم اشرف شاہین شاہ افریدی نسیم شاہ اور حارث روف شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد افتخار سلمان علی اغا بھی شامل ہیں پاکستان کو یہ میچ جیت کر اپنی سپر فور میں برتری کو قائم رکھنا چاہیے اس میچ میں پاکستان بطور فیورٹ میدان میں اترے گی۔

کل ہونے والے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی اور اس کے بعد افغانستان ایشیا کپ 2023 سے باہر ہو گیا تھا۔

ایشیا کپ 2023 کا یہ آخری میچ پاکستان میں ہوگا اس کے بعد ایشیا کپ 2023 سری لنکا میں شفٹ ہو جائے گا ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ ماڈل کے ذریعے کرایا جا رہا ہے کیوں کہ انڈیا نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان نے ایشیا کپ کے کچھ میچز سری لنکا  میں کرانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کے پاس تھی لیکن انڈین ٹیم کی وجہ سے ایشیا کپ کو سری لنکا منتقل کرنا پڑا اور سری لنکا میں حالیہ بارشوں کے باعث ایشیا کپ کے کافی میچز بارش کی نظر ہو رہے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان اور انڈیا کے میچ کا بھی نتیجہ نہیں نکل سکا اور یہ رائے اختیار کی جا رہی ہے کہ پاکستان انڈیا کے اگلے میچ میں بھی بارش کی پیشن گوئی ہے۔