تازہ ترین:

پاکستان اور انڈیا کے میچ میں ایک دن اور بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔

pak vs ind reserve day
Image_Source: google

سپر فور  کے مقابلے جو کہ کولمبو میں کھیلے جائیں گے اس میں پاکستان اور بھارت 10 ستمبر کو مد مقابل ہوں گے اس میچ میں بارش کا خدشہ ہے بارش کے متاثر ہونے کی وجہ سے اس میچ میں ایک دن اور ایڈ کیا جائے گا۔

ایشیا کپ 2023 جو کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت جاری ہے اب اس کے اگلے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے لیکن سری لنکا میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے یہ میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بھارت کے خلاف میچ کے لیے ایک اور دن ایڈ کر دیا ہے جس کے بعد اگر ایشیا کپ کا میچ جو کہ 10 ستمبر کو ہوگا بارش کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوتا ہے تو 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور انڈیا 11 ستمبر کے بعد 12 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف  میں میچ کھیلے گی۔

ایشیا کپ سپر فور کے میچز پاکستان اور انڈیا کے درمیان 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا پاکستان نے سپر 4 کے میچ میں بنگلادیش کو ہارا کر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے اب پاکستان کو صرف اگلے 2 میچز میں سے ایک میچ جیتنا ہوگا آور اس طرح وہ آرام سے ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جاۓ گی۔

ایشیا کپ میں اگلے میچز پاکستان اور انڈیا اس کے بعد انڈیا سری لنکا پھر سری لنکا اور بنگلہ دیش پھر بنگلہ دیش اور انڈیا اور پھر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے ماہرین کے مطابق ایشیا کپ کے اگلے میچز میں بارش کا امکان ہے۔

بارش کی وجہ سے پاکستان انڈیا کا پہلا میچ بھی  متاثر ہو چکا ہے اگلے میچز میں بھی بارش کی پیشن گوئی ہے اس کے بارے میں مزید میچ کے دن پتہ چلے گا کہ بارش ہوتی ہے کہ نہیں۔