محمد رضوان،فخر زمان کی حمایت میں بول پڑے

کولمبو میں محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین یا چار اننگز میں نکامی کی وجہ سے فخر زمان پر تنقید نہیں کی جا سکتی۔کیونکہ وہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بھی رہ چکے ہیں۔تین چار اننگ اگر ان کو ناکامی ہوئی ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس وقت وہ فارم میں نہیں ہیں ایسی باتیں میں سن رہا ہوں لیکن وہ جب بھی میچ کھیلنے آئے ہیں مختلف طریقے سے آؤٹ ہو رہے ہیں۔اگر تو وہ ہمیشہ ایک ہی طریقے سے آؤٹ ہوتے رہتے تو کہا جا سکتا تھا کہ فخر زمان فارم میں نہیں ہے۔ لیکن وہ مختلف طریقوں سے آؤٹ ہوتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ انہیں تھوڑی سی محنت کی ضرورت ہے اور بیٹنگ تھوڑی سی اوپر نیچے کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان کو میں موقع دینے کے لیے تیار ہوں میں کسی بھی بیٹنگ پوزیشن پہ کھیل لوں گا۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اوپنر کی تبدیلیوں کی ضرورت پڑے گی اگر مینجمنٹ نے ایسا کوئی بھی فیصلہ کیا تو میں کسی بھی پوزیشن میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔
محمد رضوان نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم دنیا کی بہترین ٹیم ہیں اور او ڈی آئی میں نمبر ون ہیں، اس پوزیشن پہ پاکستانی ٹیم کو پہنچانے والے پیسرز کا بہت زیادہ ہاتھ ہے جو کہ ہر ٹیم کے لیے بہت زیادہ مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے شک موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں مگر بھارت کے ساتھ جو میچ کھیلنا ہے اس کے لیے ہم پوری محنت اور تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے ساتھ ہی ساتھ پچھلے میچ کو دہرایا اور کہا کہ پاکستان کے لیے پچھلے میچ میں سکور عبور کرنا آسان نہیں تھا لیکن پاکستان نے پھر بھی عبور کر لینا تھا۔انہوں نے کہا کہ صرف میں پاکستان اور بھارت کی بات نہیں کر رہا جب بھی ہم کسی بھی ٹیم سے کھیلتے ہیں اور بعد میں آپس میں ملتے ہیں تو ہم ایک دوسرے کی کارگردگی پر بات کرتے ہیں اور بات کرنے کے علاوہ گراؤنڈ میں ماحول بالکل مختلف ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاوید میانداد کا ان کے بارے میں چھپا رستم کہنا بڑا معنی رکھتا ہے جسے سن کر مجھے خوشی ہوئی میں ایسی باتوں سے بہت زیادہ متحرک ہوتا ہوں۔