تازہ ترین:

نسیم شاہ کا ورلڈکپ اسکواڈ سے اخراج پر مایوسی کا اظہار

naseem shah out of worldcup2023

پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ کے دوران کندھے کی انجری کے باعث آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

نسیم نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں مداحوں کی دعاؤں پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد میدان میں واپس آئیں گے۔ حسن علی کو ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں ان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے حسن علی کی حالیہ پرفارمنس اور تجربے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نسیم کی غیر موجودگی کو پورا کرنے کے لیے موزوں انتخاب ہیں۔ حسن علی نے پاکستان کے لیے آخری ون ڈے 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔