شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سو وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیا

شاہین افریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سو وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس کے ساتھ وہ پاکستان کے 10 فاسٹ بولر کی لسٹ میں شامل ہو گئے۔اس سے پہلے اس لسٹ میں عمران خان وسیم اکرم وقار یونس شعیب اختر محمد عامر محمد عمر گل محمد اصف کا نام نمایاں تھا۔
شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندر کی طرف سے پی ایس ایل میں کھیل چکے ہیں اور لاہور قلندر نے ان کو اپنے ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے کرکٹ میں تعارف کروایا تھا شاہین آفریدی ایک سے دو سال تک لاہور کے اندر ڈیویلپمنٹ پروگرام میں تربیت حاصل کرتے رہے ہیں۔
شاہین شاہ کا تعلق خیبر پختون خواہ سے ہے اور وہ لیفٹ آرم فاسٹ بولنگ کرتے ہیں ان کی ان سونگ ڈلیوری کافی مشہور ہے حال ہی میں 2021 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انہوں نے انڈیا کے خلاف بہت عمدہ بالنگ کی تھی اور 2022 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں وہ انجرڈ ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔
شاہین شاہ آفریدی اپنے لمبے قد کی وجہ سے کافی پہچانے جاتے ہیں اور ان کو اپنی اس باولنگ پر اپنے قد کی وجہ سے کافی عبور بھی حاصل ہے شاہین شاہ افریدی نے اپنا ڈیبیو 2019 میں کیا تھا اور وہ اج یہاں کے مانے جاتے ہیں ان کا شمار دنیا کے چوٹی کے بولرز میں ہوتا ہے اور وہ پی ایس ایل میں لاہور کے قلندر کی نمائندگی کر رہے ہیں لاہور قلندر نے ان کو پی ایس ایل کی ٹیم کا کپتان بھی بنا دیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی حال ہی میں سو وکٹیں لینے والے پاکستان کے بولرز میں شمار ہو گئے ہیں انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف کالمبو ٹیسٹ میں کیا ہے شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے مشہور فاسٹ بولرز کی لائن میں آگئے ہیں۔