پاکستان اے نے یو اے ای اے کو ایمرجنگ ایشیا کپ میں عبرت ناک شکست دے دی

یو اے ای نے ٹاس جیت کے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی طرف سے چار کھلاڑیوں نے 50 سکور کی۔ان میں صاحبزادہ فرحان صائم ایوب کامران غلام اور محمد حارث شامل ہیں۔
ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم صرف 125 رنز پر ڈھیر ہوگی۔پاکستان کی طرف سے قاسم کرام نے کیریئر بیسٹ چھ وکٹیں لی۔یو اے ای کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکے۔
پاکستان نے ایشیا کپ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی اس فتح کے ساتھ پاکستان پاکستان کی ایشیا کپ میں برتری واضح ہو گئی۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ اب آگے ایشیا کپ شروع ہونے والا ہے،جس میں بھارت پاکستان نہیں آئے گا۔ نیپال اور بنگلہ دیش کے ساتھ میچز وہ پاکستان میں ہوں گے اور بھارت کے ساتھ جو ان سے پاکستان کے میچز ہیں وہ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سری لنکا میں موسم خوشگوار نہیں ہے، وہاں بارش کی صورتحال ہے اب دیکھنا ہوگا کہ بارش کی وجہ سے میچ اپنے اختتام پر پہنچ سکتے ہیں کہ نہیں۔ اگر تو میچز اپنے اختتام پر نہیں پہنچ سکے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا یا پھر اے سی سی یہ بھی فیصلہ کر سکتی ہے کہ ایک ریزرو ڈے رکھا جائے؛ جس میں اگر میچ کے دوران بارش ہو جائے تو وہ میچ اگلے تین کھیلا جائے۔
اب یہ تب بھی پتہ چلے گا جب ایشیا کپ شروع ہوگا آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ ورلڈ کپ جو کہ بھارت میں کھیلا جا رہا ہے اس میں پاکستان اور بھارت کے میچ کی تمام ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں اور ذرائع کے مطابق وہاں اور ٹکٹس کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔ کہنے میں آ رہا ہے کہ پاکستان نے جو بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنا ہے وہ میچ تاریخ کا سب سے بڑا میچ ہوگا۔