ایشیا کپ کا دوسرا حصہ دبئی منتقل ہونے کا خدشہ۔انڈین میڈیا

انڈین میڈیا کے مطابق پی سی بی ایشیا کپ کا دوسرا حصہ دبئی میں کروانے کا خواہشمند ہے کیونکہ سری لنکا میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پی سی بی کو لگتا ہے کہ اس سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہوں گے۔
اس سے پہلے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ہائیبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے آدھے میچز پاکستان میں اور آدھے سری لنکا میں کروانے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی
۔پی سی بی کے نئے چیئرمین ذکا اشرف ایشیا کپ اب دبئی منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ سری لنکا میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہوسکتے ہے۔
ایشیا کپ 2023 جو ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہو رہا ہے جس میں پی سی بی نے بی سی سی آئی کے اگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں اور بی سی سی آئی نے اپنی مرضی سے اپ پی سی بی کو اس بات پر قائل کر لیا ہے کہ ایشیا کپ کا میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوں گے جس میں ادھے میچز پاکستان میں ہوں گے اور انڈین ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
لہذا اب اس بات کا وسیع امکان موجود ہے کہ پی سی بی ایشیا کپ کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کروائے گا اور وہ سری لنکا میں ہی ہوں گے میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے کہ وہ ایشیا کپ کے میچز بی سی سی ائی کے مطابق ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان سے سری لنکا میں کروائے گا مزید اس بات کا امکان وقت آنے پر پتہ چلے گا۔
پی سی بی کو چاہیے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے ایشیا کرکٹ کونسل کے ساتھ مذاکرات کریں کیونکہ یہ پی سی بی کا حق تھا کہ وہ ایشیا کپ کے میچز کی میزبانی کرے جو اب بھارت اپنی مرضی سے چلا رہا ہے۔