تازہ ترین:

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ آج نیو زی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف کھیلا جاۓ گا۔

england vs new zealand wc 23
Image_Source: facebook

چار سال کے بعد، ورلڈ کرکٹ 2023 ایونٹ آج (جمعرات) سے بھارت میں منعقد ہونے کو تیار ہے۔ چمکتی دمکتی ٹرافی کے لیے دنیا کی 10 بہترین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کی 10 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جن میں سے ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ اس ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ آج گزشتہ میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنر اپ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آج ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگا۔ اتفاق سے، ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) کرکٹ میں، دونوں ٹیمیں اعداد و شمار کے لحاظ سے برابر ہیں۔ 

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے ایک دوسرے کے خلاف 95 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، دونوں نے 44 میچ جیتے ہیں، تین میچ برابر رہے جب کہ چار میچز کوئی نتیجہ نہ نکال سکے۔