تازہ ترین:

کولمبو ٹیسٹ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

icc test championship
Image_Source: Cricket Pakistan

آئی سی سی  ٹیسٹ چیمپین شپ 2023 سری لنکا مقابلہ پاکستان سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رن پر ڈیڑ ہوگی پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین اؤٹ کیے شان مسعود نے دو رن اؤٹ کیے محمد ابرار نے چار اؤٹ کیے اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلنے جانے والے کلمبو ٹیسٹ میچ میں سری لنکہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا سکی اور پوری ٹیم اؤٹ ہو گئی

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی جنہوں نے حالیہ ٹیسٹ میچ میں واپسی کی تھی انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی جس سے شاہین آفریدی کی فٹنس میں بہتری انے کے امکانات روشن ہو گئے اس سے یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ شاہین آفریدی آنے والے دنوں میں مزید اچھا پرفارم کریں گے کیونکہ وہ انجری سے واپس ائے تھے یاد رہے کہ شاہین آفریدی کا نکاح تھوڑی دنوں پہلے شاہد  آفریدی کی بیٹی سے ہوا ہے

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد ابرار نے چار اؤٹ کیے جس کی وجہ سے سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رن سے بنا سکی شان مسعود نے دو رن آؤٹ کر کے سب کو حیران کر دیا

یاد رہے اگر پاکستان یہ ٹیسٹ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کے پونٹس  ٹیبل پر پہلے نمبر پر آجائے گا اور پاکستان کا فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے

اس لیے پاکستان کو یہ ٹیسٹ میچ اور ٹیسٹ سیریز جیتنا لازمی ہوگی کیونکہ اس کے بعد پاکستان اسٹریلیا کی مشکل دورے پر جائے گا جہاں پر اس کے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے امکانات اتنے موجود نہیں ہیں اس لیے پاکستان کو چاہیے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیتے